اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عوامی مسائل کی نشاندہی آج سے نہیں پہلے دن سے کررہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان ایماندار اوران کی نیت اچھی ہے ۔
ہرمشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا۔حکومت چھوڑی ہے نہ اپوزیشن جوائن کی ہے ۔ہم حکومت کے اتحادی ہیں اورالگ جماعت ہیں
۔جماعتوں کے اندرمختلف آراہوتی ہے اورفیصلے مشاور ت سے کیے جاتے ہیں ۔اتحادیوں کیساتھ مشاورت سے چلاجائے توفائدہ ہوتاہے۔









