لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے ہی نشیمن پر بجلیاں گرانے لگے ، جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال چھینہ گروپ سے بھی رابطہ کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کی جانب سے ہم خیال چھینہ گروپ کے سربراہ سے رابطہ کیا گیا ، سربراہ چھینہ گروپ غضنفر عباس نے کسی بھی فیصلے اپنے دوستوں سے مشاورت کرنے کا وقت مانگ لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ ہم خیال چھینہ گروپ غضنفر عباس نے کہا کہ دوستوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں ، مشاورت کیلئے وقت دیا جائے ۔









