کراچی(نیوزڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر ایک مرتبہ پھر بڑھ 220 روپے سطح پر آگیا ۔پیر کو ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دباؤ کا شکار نظر آیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 216 روپے 66 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی خریداری کے رجحان کے باعث ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ۔
پیر کے روز کاروباری اوقات کے اختتام تک امریکی ڈالر 220 روپے کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی سیاسی بے یقینی روپے کی گراوٹ کی بنیادی وجہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔ پاکستان کیلئے ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری پیر 29 اگست کو متوقع ہے، جس کے بعد ڈالر کی قدر میں خاطر خواہ کمی واقع ہوسکتی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر 220 روپے کا ہوگیا








