بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قانون کی عملداری تک پاکستان کو دلدل سے نہیں نکال سکتے،عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف نے کہاہے کہ اگر معاشرے میں انصاف نہیں تو وہ ترقی نہیں کر سکے گا۔ قانون کی عملداری تک پاکستان کو دلدل سے نہیں نکال سکتے۔
اسلام آباد میں عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انصاف کے بغیر توخوشحالی نہیں آتی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرآن میں ساری چیزیں انسان کی بہتری کیلئے ہیں، انسانی معاشرے میں انسانیت ہوتی ہے، سارے پیغمبر انسانیت کی بات کرتے تھے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمان معاشرہ کسی کی غلامی نہیں کرتا، آزاد انسان ہی بڑے کام کرتا ہے، بڑے کام آزاد ذہن کرتے ہیں۔ غلام ذہن صرف اچھا غلام بنتا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال آزاد ذہن کے انسان تھے، قائداعظم غلام ہندوستان میں ایک آزاد ذہن تھا جبکہ 500 سال میں سال میں علامہ اقبال جیسا بڑے ذہن والا نہیں آیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضوں کا کینسر پھیلتا جارہاہے، کینسر کا علاج ڈسپرین سے ہورہا ہے۔ جتنا پاکستان کاقرضہ ہے اس سے زیادہ اوورسیز کے پیسے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رول آف لاء میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے، سوئٹزرلینڈ 60ارب ڈالر سیاحت کے شعبے سے بناتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے سیاست میں آنے سے پہلے شہرت مل چکی تھی، اللہ تعالیٰ مجھ میں ایمان نہ ڈالتا تو سیاست میں نہ آتا، کوئی انسان اپنی زندگی کے22سال جدوجہد نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے دو طرز ہیں کے اپنے لیے جیئیں اور دوسرا لوگوں کی زندگی بہتر کرنے کیلئے کچھ کریں۔