بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خدشہ ہے اسلام آباد پولیس پھر شہباز گل کیساتھ ناروا سلوک اپنائے گی،ہاشم ڈوگر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو ایک بارپھر اسلام آبادپولیس کے حوالے کئے جانے پر مجھے خدشہ ہے کہ ان کے ساتھ پھر ناروا سلوک کیاجائے گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں ہاشم ڈوگر نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور آج پھر انہیں اسی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے!
مجھے خدشہ ہے کہ اسلام آباد پولیس دوبارہ بھی شہباز گل کے ساتھ وہی ناروا سلوک اپنائے گی۔