اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آبادپولیس نے پارلیمنٹ لاجزمیں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شہبازگل کے زیراستعمال کمرے میں چھاپہ مارا۔ نجی ٹی وی ایس ایس پی کی سربراہی میں چھاپہ مارا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس پارٹی شہباز گل کو بھی ہتھکڑی میں ساتھ لائی تھی ،چھاپہ ایس ایس پی کی سربراہی میں مارا گیا ۔اس دوران کمرے سے ایک پستول برآمدکیا گیا جبکہ
موبائل فون بھی ملے ہیں ۔ کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمدہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل نے پستول سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پستول میرا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شہباز گل کمرہ نمبر ایف 206میں رہائش پذیر تھے۔
صحافیوں سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ کمرہ گارڈ کے زیراستعمال رہتاتھا ۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس اے کے 47رائفل ہے جس کا لائسنس ہے۔ایک صحافی کے سوال پر شہبازگل نے کہاکہ جی ہاں میراجنسی استحصال کیا گیا ہے۔









