اسلام آباد(ممتازرپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی کوئی مخالفت نہیں کی،میں آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں، اسلام آبادپولیس اور حکومت آئین اور قانون کے مطابق جو بھی کام کریں گی تو میں اس کی مخالفت کیسے کرسکتا ہوں؟واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ آصف زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت نہیں کی،آصف زرداری کی وضاحت








