بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمد حسنین شاہین کی جگہ قومی سکواڈ میں شامل ،آج انگلینڈ سے دبئی پہنچیں گے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) فاسٹ بولر محمد حسنین آج  شاہین شاہ آفریدی کی جگہ دبئی میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے،محمد حسنین کو گزشتہ روز ویزا موصول ہو گیا تھا جس کے بعد فاسٹ بولر  آج  انگلینڈ سے دبئی پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور  محمد حسنین کو  ان جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پاکستانی کرکٹر افتخار احمد،عثمان قادر ، حیدر علی اور آصف علی آج لاہور سے دبئی پہنچیں گے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں تربیتی سیشن کا آغاز کرے گی۔