بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کوبارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال کاسامنا،سب کوسیاست چھوڑ کرمتاثرین کی طرف توجہ دینی چاہیے،آصف زرداری

اسلام آباد(ممتازنیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نےکہاکہ چاروں صوبوں میں بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال کاسامناہے ،سب کوسیاست چھوڑ کرمتاثرین کی طرف توجہ دینی چاہیے ،چاروں صوبوں کے عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ،ملک میں ایک شخصکادن بدن اقتدارکانشہ اسے پاگل کررہاہے،

یہ شخص ہرروز فوج پرتنقید کررہاہے ،منگل کوکراچی میں سندھ کے وزراءسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کاکہناتھاکہ فوج پولیس اورخاتون مجسٹریٹ کویہ شخص دھمکیاں دیتاہےاورساتھ کہتاہےکہ مجھے گرفتارکرکے دکھائو،عدلیہ کودیکھناہوگاکہ کیایہ شخص قانون سے بالاترہے،سابق صدر نے کہاکہ یہ میرے ،نواز شریف اورمریم بیٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرسکتاہےانہوں نے کہاکہ یہ شخص کیاخود ہرقانون کوروند سکتاہے،اداروں اورحکومت کواپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی