بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوٹیوبرجمیل فاروقی کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی جانب سے یوٹیوبر جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یوٹیوبر جمیل فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے جمیل فاروقی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ جمیل فاروقی کے وکیل نے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کی۔

یوٹیوبر جمیل فاروقی نے عدالت میں بیان میں کہا کہ گرفتاری کے وقت میری گاڑی اور پرس چھین لیا گیا۔ سندھ اور اسلام آباد پولیس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

جمیل فاروقی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جمیل فاروقی نے شہباز گل کی باتیں اپنی زبانی بول کر یوٹیوب پر پروگرام کر دیا۔پولیس کیا برآمدگی کرنا چاہتی ہے جو جسمانی ریمانڈ مانگا جا رہا ہے۔ عدالت نے جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔