بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہو جائیں گے: قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)  قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک  مرتضیٰ سید نے کہا ہےکہ مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔

غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں مرتضیٰ سید نے کہا کہ رواں سال فروری سےاب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر کم ہوئے ہیں، یہ ذخائر آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر اور ادائیگیوں کی وجہ سے کم ہوئے۔

مرتضیٰ سید  نے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہوجائیں گے جب کہ پاکستان کو مالی سال 2023 میں 31 ارب ڈالر کی ضرورت رہے گی جس کے لیے پاکستان کو 38 ارب ڈالرفراہمی کی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔

قائم مقام گورنر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ضرورت سے زائد فنڈنگ کا انتظام کرلیا ہے، آئندہ پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے اجلاس ہے جس کی منظوری کے بعد 4 ارب ڈالر  دوطرفہ ترسیلات حصول کا راستہ  ہموار کرےگی۔

مرتضیٰ سید نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے 6 روز کے اندر پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔