بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کاحیدرآبادڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کافیصلہ

کراچی(ممتازنیوز )سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکے حوالے سے چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں الیکشن کمیشن نے حیدرآبادڈویژن میں انتخابات ملتوی کرنے کافیصلہ کرلیا،الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ پرحیدرآبادڈویژن میں الیکشن ملتوی کرنےکافیصلہ کیاگیا،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے حوالےسے اجلاس ہواجس میں حیدرآباد ڈویژن میں انتخابات ملتوی کرنے کافیصلہ کیاگیا،انتخابات حیدرآباد،ٹھٹھہ ،بدین اورجامشورومیںملتوی ہوں گے۔