بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا جلدالیکشن کیلئے دباؤبڑھانے کا فیصلہ،پہلے دباؤمیں آیانہ اب آؤں گا،عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورت حال ،آئندہ کی حکمت عملی اور جلسوں سمیت دیگرامورپر مشاور ت کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں جلدالیکشن کے لئے دباؤ بڑھانے اور کسی طرح کا دباؤقبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں عمران کان کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی اور کہاگیا کہ عمران خان شیڈول کے مطابق جلسے کریں گے۔اس موقع پر پارٹی چیئرمین کو ضمنی الیکشن کی تیاریو ں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔عمران خان نے کہاکہ دنیانے دیکھ لیاکہ پاکستان قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نہ پہلے دباؤمیں آیا تھا نہ اب آؤں گا، ملک کا نظام بہتربنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔