بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی، تھانہ صاد ق آباد کی حدود میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماء قتل

راولپنڈی(ممتازنیوز) تھانہ صاد ق آباد کی حدود میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماء کو قتل کردیا گیا ۔ پی ٹی آئی شکریال کے رہنما ماجد ستی کو سکستھ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔واقعہ کے بعد ایس ایس پی آپریشنزوسیم ریاض خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے ماجدستی موقع پر چل بسے۔سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایس ایس پی وسیم ریاض خان کاکہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔واضح رہے کہ مقتول سابقہ کونسلر ارشد ستی کے بھتیجے اور یونین کونسل شکریال سے یو سی چیرمین کے امیدوار تھے ۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں‌ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کی کارکن نرگس بلوچ کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے دو بچوں کو گزشتہ سال قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے خاتون رکن کو نشانہ بنایا، مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے دو بچوں کے قتل کرنے پر نرگس بلوچ نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔