اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشہبازگل کے خلاف ایک اور مقدمہ در ج کرلیاگیا۔شہبازگل کے خلاف نیامقدمہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیاگیاجس میں کہاگیا ہےکہ گزشتہ روزپارلیمنٹ لاجز میں شہبازگل کے کمرے سے پستول برآمدہواتھا۔ملزم شہبازگل نے پستول کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی جس پر انہیں اپناملازم بمعہ اسلحہ لائسنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر شہبازگل نہ تو ملازم پیش کرسکے اورنہ ہی اسلحہ لائسنس یا ملازم۔
شہبازگل کے خلاف ایک اور مقدمہ در ج








