اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے اسلام آباد میں اپنے خلاف دفعہ144کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف 9 ریلی کے سلسلے میں میرے اوپر ایک اورایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے حالانکہ اس دن میں لاہور تھا اور داتا دربار کے باہر سے میری تقریر ٹیلی ویژن پر نشر بھی ہوئی۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمرنے لکھاکہ بیچارے کچھ زیادہ ہی بوکھلا گئے ہیں۔
’’میں تو لاہورتھا‘‘اسد عمراسلام آبادمیں اپنے خلاف مقدمے کے اندراج پر حیرت کا اظہار








