ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ زائرین اب حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کرسکیں گے۔
سعودی وزارت حج کے مطابق حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ مقامی زائرین کیلئے جلد ہی رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت حج رجسٹریشن کے آغاز کے لیے صفر (ستمبر ) کا منصوبہ زیر غور ہے۔
NEWS | Ministry of Hajj and Umrah Plans regarding #Hajj1444 for Domestic Pilgrims:
– Cancelling Lottery allocation system and allowing direct registration
– 25% of quota allocation for Pilgrims above the age 65 years.
– Addition of a new package “Economic 2” pic.twitter.com/PlTGxiGvbe— Inside the Haramain (@insharifain) August 19, 2022
وزارت کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین حج کی رجسٹرین فیس قسطوں میں جمع کرواسکتے ہیں، فی الحال یہ پیشکش مقامی زائرین کیلئے ہے جب کہ وزارت غیر مقامی افراد کے لیے اس سہولت کا اعلان بھی جلد کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق زائرین کو 24 دسمبر 2022 تک حج فیس دو قسطوں میں ادا کرنا ہوگی، پہلی قسط رجسٹریشن ہونے کے 72 گھنٹوں بعد اور دوسری قسط 24 دسمبر تک ادا کرنا ہوگی۔









