راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی فارمیشنز نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب، بارشوں سے قیمتی جانوں کےضیاع اوراملاک کے نقصانات پردکھ کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشنز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی فارمیشنز سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد یقینی بنائیں، ہر ایک متاثرہ شخص تک پہنچا جائے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں مکمل طور پر سیلاب کی صورتحال، اثرات اور سب سے اہم ردعمل اور ریلیف کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور اہم اور بڑے فیصلے کیے گئے۔









