بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ، ایف آئی اے نے 3 مرکزی اکاونٹس کا سراغ لگا لیا

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات جاری ، ایف آئی اے نے تین مرکزی اکاونٹس کا سراغ لگا لیا ۔ ذرائع کے مطابق تینوں اکاونٹس طارق شفیع کی طرف سے کھولے گئے ۔یہ اکاونٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کیلئے استعمال ہوئے ۔تینوں اکاونٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں۔طارق شفیع اور ابراج گروپ کے عارف نقوی دونوں نے ایجنٹس کے طور پر بین الاقوامی رقوم کی ترسیل کی ۔