بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل کی دائر درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل تک ملتوی  

اسلام آباد(ممتازنیوز)ضلعی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی دائر درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نےشہبازگل کی درخواست ضمانت پر بطور ڈیوٹی جج کی۔
شہباز گل کے وکیل چوہدری حفیظ اللہ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے ابتدائی دلائل دیئے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ شہباز گِل نے وکیل فیصل چوہدری اور دیگر لیگل ٹیم کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ میرے بیان کے کچھ حصے توڑ مروڑ کر ایف آئی آر میں شامل کیے گئے۔