بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وفاقی بیوروکریسی میں اکھارپچھاڑ، عنبرین افتخارایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ مقرر،سعید رمضان کی خدمات اسلام آباد انتظامیہ کے سپرد

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انسداد بے نامی اقدامات اسلام آباد عنبرین افتخارکا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری،ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ مقررکردیاگیا۔ ۔گریڈ 21 کی عنبرین افتخار کا تقرر ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سعید رمضان کی خدمات اسلام آباد انتظامیہ کے سپردکر دی گئیں ۔ سعید رمضان کو اسلام آباد انتظامیہ میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی ۔ گریڈ 18 کی حراء رضوان کی خدمات سندھ حکومت سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سپردکر دی گئیں۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے محمد طارق او ایس ڈی بنا دیئے گئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔