بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم یا پاکستانی حکام کی اسرائیلی حکام سے ملاقات ہوئی؟ شیریں مزاری نے سوال اٹھادیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف منگل کو ’جے756 ‘ پر دوحہ پہنچے، بدھ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک خصوصی مشن جیٹ این467 اے ایم اسرائیل سے دوحہ پہنچا۔
اپنے ٹویٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ اسرائیلی طیارہ تقریباً 9 گھنٹے تک وہاں رہا، دونوں طیارے تقریباً 9 گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، یہ تمام معلومات کھلے ہوائی جہاز ٹریکر سے حاصل ہوئیں۔
شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ کیا شہباز شریف یا پاکستانی حکام کی اسرائیلی حکام سے طیارے کےاندر کوئی ملاقات ہوئی؟ کیا میڈیا پر پکڑے جانے سے بچنے کیلئے کوئی ملاقات طیارے کے اندر ہوئی؟ یہ امریکی حکومت کی تبدیلی کا ایجنڈا ہو سکتا ہے؟
شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت آنی چاہیے۔