بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واٹس ایپ پر بلاک کیوں کیا؟ شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے شادی کے تین ماہ بعد ہی مبینہ طور پر اپنی بیوی کی جانب سے واٹس ایپ پر بلاک ہونے پر اسے طلاق دے دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ جدہ کی سول اسٹیٹس کورٹ نے ایک سعودی شخص کے حق میں فیصلہ سنایا جس نے شادی کے تین ماہ بعد اپنی بیوی کی جانب سے واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے کے بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔اس کے علاوہ عدالت نے بیوی کو حکم دیا کہ وہ اپنے شوہر سے حاصل کردہ جہیز اور سونا واپس کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے عورت سے شادی کی اور اسے کچھ سونا اور رقم جہیز میں دی البتہ اس بات پر اتفاق ہوا کہ شادی کی تقریب بعد میں ہو گی لیکن دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے شادی ختم ہو گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق شوہر کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے مجھے واٹس ایپ پر بلاک کر دیا تھا جس کی وجہ سے میں اس کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکا تا ہم میں نے اس کے والد کو فون کیا لیکن وہاں سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
شوہر نےعدالت میں بتایا کہ اس لیے میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ یا تو گھر واپس آجائے یا جہیز اور سونا واپس کر دے جو میں نے اسے دیا تھا۔
دوسری جانب بیوی کے والد نے کہاکہ اس شخص کے رویے کی وجہ سے میری بیٹی اس سے نفرت کرنے لگی تھی اوروہ رخصت ہونے سے پہلے اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی تھی۔تاہم اس شخص نے اپنے سسر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔