لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اپنے اور شہباز شریف کے مابین کسی بھی طرح کے اختلاف کی تردید کر دی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں ، مجھے امید ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں ایس ایس ( شہباز شریف ) کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں ثمر آور ہوں گی اور وہ ملک کو عمران خان کی پیدا کردہ گندگی سے نکالیں گے۔
The negative comments attributed to me about PM Shahbaz Sharif are misleading and incorrect. I remain hopeful that the sincere and tireless efforts by SS under the most challenging circumstances will bear fruit and he will steer the country out of the mess created by Imran Khan.
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 25, 2022
خیال رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں، عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ رہی ہیں، نوا زشریف کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ اپنے اقتدار کیلئے شہباز شریف کس حد تک جا سکتے ہیں ، ستمبر کا مہینہ ستمگر ہوگا ۔ جلد ن اور ش آمنے سامنے ہونگے ۔









