سکھر(ممتاز نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف صوبہ سندھ میں سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے اور متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے سکھر پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کوسکھر کی ضلعی انتظامیہ اور PDMA کے نمائندے سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دے رہے ہیں۔
وزیراعظم سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے اور متاثرین کی مدد و بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے سکھر پہنچ گئے








