نوشہرہ(ممتازنیوز)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ رضاحسین نے بڑے پیمانے پر سیلاب کے خدشے کے پیش نظر شہریوں سے ضلع چھوڑنے کی اپیل کردی ۔اپنے آڈیوپیغام میں ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ نوشہرہ کلاں، خٹ کلے،گوجربستی ، دھوبی گھاٹ،پولیس لائنز،لیبرکالونی ، امان گڑھ، کنٹونمنٹ بورڈ ودیگر علاقوں کے مکین جو فوری طور پر نقل مکانی کرسکتے ہوں وہ پشاوریا کسی دوسرے محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں ۔انہوںنے انتباہ جاری کیا کہ اگلے چند گھنٹوں میں چارلاکھ کیوسک پانی نوشہرہ میں داخل ہورہا ہے جس سے جی ٹی روڈ چارچار فٹ زیرآب آسکتی ہے اور لوگوں کے لئے نقل مکانی کرناممکن نہیں رہے گا۔
بڑے پیمانے پر سیلاب کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی شہریوں سے ضلع چھوڑنے کی اپیل








