راولپنڈی (ممتازنیوز) پاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاہے کہ پاکستان کی تشکیل کےلئے ہمارے آباؤ اجداد کی جانی و مالی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کی حقیقی روح سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ،اقتدار کی جنگ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ،اس وقت پاکستان کی ترقی،بقاءو استحکام کےلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے ان خیالات کا اظہار پاسبان وطن ویلفیئر فا ؤنڈیشن کے زیر اہتمام ”یوم آزادی “کے سلسلے میں فیض الاسلام کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میںڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی ،چیئرمین ا من کمیٹی علامہ اظہار بخاری ،صدر پاسبان ِ وطن چوہدری خورشید انور ،صدرراولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن شیخ عبدالوحید ،،چیئرمین شاہین امن فورس ملک اصغر بابر،سماجی شخصیت حکیم محمد احمد سہارنپوری ، ترجمان عوامی تحریک غلام علی خان ،چیئرمین پختون امن کمیٹی جاوید خان بنگش، لیگی رہنماءثمینہ شعیب،آغا نیئر عباس ،نعیم اکرام قریشی ،لیگی رہنماءراجہ جیند ،سماجی رہنماءملک طالب حسین ،چوہدری ایاز ایڈووکیٹ ،شہزاد چشتی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مفاداتی سیاست نے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچایا ہے، بدقسمتی کے مخلص اور محب وطن لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا جاتا ۔پاکستان ہم نے آج بھی قربانیاں مانگ رہا ہے ۔ آج ڈالر 250روپے تک پرواز کر چکا ہے ،ملک و ملت کا حقیقی لیڈر وہی ہو سکتا ہے جس کی کوئی جائیداد ،دولت اور اولادبیرون ملک نہ ہو،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اسی پیارے وطن سے کماتے ہیں لیکن اس پر اور اپنی قوم پر خرچ نہیں کرتے ،ہوس اقتدار نے ملک کو دو لخت کر دیا لیکن پھر بھی ہم نے ہوش کے ناخن نہیں لئے ۔اب بھی وقت ہے قوم کو بیدار ہوجانا چاہے ۔
علامہ اظہار بخاری نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گذر رہا ہے ،ہماری آئندہ نسلوں کو اب یہ ملک بچانا ہے۔نونہالوں کو حصول علم پر توجہ دینا ہو گی ،اس کے بغیر ہم دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
حافظ اقبال رضوی نے کہا کہ ملک و ملت کےلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والوں کی قربانیوں کو ہم ہرگز بھلا نہیں سکتے ۔
شیخ عبدالوحید نے کہا کہ ہمیں کشکول توڑ پر ملکی ترقی و استحکام کےلئے آگے آنا ہوگا ۔
صدر پاسبان ِ وطن چوہدری خورشید انور نے کہا کہ پاکستان ہی کے دم سے ہماری آن اورشان ہے ،ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہئے
۔حکیم محمد احمد سہارنپوری نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔اس وطن کےلئے کتنے ہی لوگوں نے قربانیوں دی ہیں ۔قائداعظم ؒ نے پاکستان کی صورت ہمیں جو یہ ملک دیا ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہئے ۔










