بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کراچی پہنچ گئے، سند ھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی

 راولپنڈی ،کراچی(ممتازنیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کراچی پہنچ گئے، وہ سند ھ اور بلوچستان میں سیلاب کی صورت حال اور پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں فوجی جوانوں کی امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئ۔آئی ایس پی آرکےمطابق پاک فوج کے جوان متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں آرمی فلڈ ریلیف سینٹر قائم کردیاگیا جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں بھی فلڈریلیف سنٹر زقائم کئے گئے ہیںان سینٹرز پر متاثرین کو امدادبہم پہنچائی جارہی ہے۔