بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوجی طیارہ تربیت کے دوران پہاڑ میں جا لگا، برطانوی پائلٹ جاں بحق، ایک زخمی

روم، لندن  (مانیٹرنگ ڈیسک )فوجی تربیتی طیارہ “ٹیسٹ فلائیٹ” کے دوران اٹلی میں ایک  پہاڑ  میں ٹکرانے سے ایک پائلٹ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈیلی میل کے مطابق تربیتی طیارہ اٹلی میں جھیل کومو کے شمال میں پہاڑ کے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ اچانک پہاڑ میں جا لگا، دونوں پائلٹ جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم بعد ازاں برطانوی پائلٹ جاں بحق  جبکہ اطالوی پائلٹ کو  زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے سے پہلے طیارہ  8,200 فٹ کی بلندی پر کولیکو گائوں کے قریب پرواز کررہا تھا۔

واضح رہے کہM-346 جیٹ ٹرینر طیارہ مینوفیکچرر ”لیونارڈو “کی آزمائشی پروازوں سے گزر رہا تھا ۔غیر ملکی ڈیفنس نیوز کے مطابق ”لیونارڈو “کا کہنا ہے کہ جہاز فلائٹ پلان کے ٹرائلز کے دوران تباہ ہوا اور یہ ٹرائلز پہلے بھی کیے جا چکے تھے۔ لیونارڈو کے مطابق طیارہ نے صبح 11بجے اڑان بھڑی لیکن 11بج کر 35منٹ پر جہاز سے رابطہ مقطع ہو گیا  تاہم ابھی تک حادثے کی اصل وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔