چارسدہ(ممتازنیوز) خیبرپختونخوا کے کئی شہر سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں اور نوشہرہ کے بعد چارسدہ بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے۔
ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس کا پل رات گیارہ بجے سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے۔
پل بہہ جانے سے تحصیل شپ قدر اور تحصیل پڑانگ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، شپ قدر او پڑانگ کا زمینی رابطہ منقطع








