اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق کو آئی ایم ایف سے معاہدے سے روکنے کے خط کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش پاکستان کیساتھ بدترین غداری ہے۔ ثابت ہو گیا کہ عمران نیازی کی ڈوریں باہر سے ہلتی ہیں اور اس کے فارن ڈونر اس سے پاکستان کو غیر مستحکم کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارشل لاء حکومتوں میں بھی کبھی کسی سیاستدان نے ملک کے مفاد سے ایسا نہیں کھیلا۔
PTI اور عمران نیازی اناپرستی میں اندھے ہو چکے ہیں اور اب ملک کے مفاد سے کھیل کر ثابت کر رہے ہیں کہ فارن فنڈنگ مفت میں نہیں ملتی۔ پاکستان کے IMF معاہدہ کو سبوتاژ کر کے یہ پاکستانی معیشت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔مگر انشاءاللہ کامیاب نہیں ہونگے پاکستان آگے بڑھے گا۔ انشاء اللہ! https://t.co/Pl4Gu7NAqs
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 26, 2022









