نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پولش ایئر لائن کے ایک طیارے کی ایک کھڑی پر دورانِ پرواز ہزاروں فٹ کی بلندی پر دراڑیں نظر آنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دائیں طرف کی قطار میں ایک مسافر نشاندہی کرتا ہے کہ طیارے کی کھڑکی کے شیشے میں دراڑیں ہیں جس کے بعد دیگر مسافر بھی اس خوفناک منظر کو دیکھ چیخنا اور رونا شروع کردیتے ہیں۔
واقعہ 20 اگست کو پولش ایئر لائن کے بوئنگ 787 طیارے میں پیش آیا۔ اس طیارے نے پولینڈ کے شہر وارسا سے پرواز بھری تھی اور نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرنی تھی۔ طیارے نے نیو یارک ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی اور اس دوران کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔









