اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں بحرین ،کویت،قطر اوراومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 296.9ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی میں 280.6ملین ڈالرتھا، جولائی میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر6.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 6.6 فیصد اضافہ








