ریاض (ویب ڈیسک) سعودی فرمانراو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کیلئے چند گھنٹوں کیلئے ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
سعودی گزٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز کو چند گھنٹوں کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے شاہ سلمان کے دل کے پیس میکر کی بیٹری کامیابی سے تبدیل کی۔
#VIDEO: King Salman left King Faisal Specialist Hospital in #Riyadh around noon Wednesday after undergoing successful medical tests and changing the battery of his pacemaker. — https://t.co/RSJo54v412 pic.twitter.com/snFn8VJ6NF
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) March 16, 2022
شاہی دیوان کے مطابق شاہ سلمان کا طبی معائنہ اطمینان بخش رہا ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
شاہی دیوان کے مطابق شاہ سلمان ڈاکٹرز کی ہدایت پر کچھ دن آرام کریں گے۔