بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن عدالت نہیں، نوٹس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا،اسد عمر

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان، فواد چوہدری اور انہیں ملنے والے نوٹس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے غیر قانونی نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے، سندھ ہائی کورٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس بلاجواز اور غیرقانونی ہے۔