اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسلی اور اصلی لوگ امتحان کے وقت ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ 25 مارچ کو اپوزیشن کا جلسہ ہے ، سکیورٹی دیں گے، تحریک عدم اعتماد میں عمران خان سرخرو ہونگے ۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا وازرت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔ 27 مارچ کو پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں جلسہ ہوگا۔ سندھ ہائوس اسلام آباد میں خریدو فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے۔ 25 مارچ کے بعد مطلع صاف ہوجائےگا۔ اتحادی عمران خان کا ساتھ دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ حالات کو تصادم کی طرف نہ لے کر جائیں ۔ شہباز شریف کہتے ہیں ہم قومی حکومت بنائیں گے واہ۔عمران خان اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عوام میں اور مقبول ہوگئے۔ سوال کے جواب میں کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو بھی عمران خان کیساتھ جائونگا۔ ضمیر فروشوں کا فیصلہ عوام کریگی۔ سیاسی دنگل اسلام آبادمیں ہونگا اپوزیشن کو شکست ہوگی۔









