بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراطلاعات کی ہدایت پرمتاثرین سیلاب کی فوری امدادکیلئےریڈیو پاکستان میں سیل قائم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایسے سیلاب متاثرین جنہیں کسی بھی قسم کی مددکی ضرورت ہے ریڈیو پاکستان کی ایس ایم ایس سروس 4471پر اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ہدایات پر ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹراسلام آباد اورملک بھر میں دیگربراڈکاسٹنگ ہائوسز میں سیلاب میں امدادکے سیل قائم کئے گئے ہیں تاکہ وہ سیلاب متاثرین کی فوری امداداوربحالی کےحوالے سے جاری امدادی کارروائیوں میں موثراور فعال کردار اداکرسکیں۔
اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان نے ایک ہنگامی ایس ایم ایس سروس اورسیلاب سے متاثرہ افراداور ایسے لوگوں جو متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں سمیت برا ہ راست کال کرنے والوں کیلئے خصوصی ٹرانسمیشن شروع کی ہے، سکتے ہیں۔
اس میراتھن ٹرانسمیشن کے دوران بڑی تعداد میں سیلاب سے متاثرہ افرادنے کال کے ذریعے شرکت کی اورمختلف قسم کی معاونت مانگی۔مخیر حضرات اورغیرسرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی لائیو کال کے ذریعے ٹرانسمیشن میں شرکت کر رہے ہیں اورعطیات دے رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ہدایات پرعملدرآمد کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان نےاپنے سٹوڈیوز میں جدید خطوط پرمبنی براہ راست کالوں کاایک نظام وضح کیا ہے تاکہ ضلعی انتظامیہ اورضلعی فلڈ کنٹرول رومزسمیت امدادی اداروں کے درمیان سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کیلئے مزیدموثر رابطہ قائم کیاجاسکے۔اس نظام کے تحت امدادی اداروں کے نمائندے سیلاب متاثرین کی براہ راست کالیں اور پیغامات وصول کرکے انہیں بہتر رہنمائی فراہم کرسکیں گے۔