دبئی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ 10 برسوں میں پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ماہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا۔
ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے اپنے آؤٹ آف فارم ہونے اور ذہنی دباؤ بڑھنے سے متعلق گفتگو کی۔ میں خود کو بتاتا رہا کہ مجھ میں کھیل کی شدت ہے لیکن میری باڈی کہتی تھی ابھی وقفہ لو، مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے ساتھ غلط بیانی کررہا ہوں۔
ویرات کوہلی نے کہا میرا دماغ مجھے بتا رہا تھا کہ مجھے بریک لے کر کھیل سے دستبردار ہونا ہے، میں ذہنی طور پر مضبوط لگتا ہوں اور مضبوط ہوں بھی لیکن اس کی ایک حد ہوتی ہے، آپ کو اس حد کو پہچاننا ہوتا ہے ۔









