بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب متاثرین کی مدد،امپورٹڈ حکومت پرکوئی بھروسہ کرنے کوتیارنہیں ،پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کوکوئی کچھ دینے کوتیارنہیں،اب ان کی ساری نظریںبھی عمران خان پرہیں کہ وہ کتنے فنڈز جمع کرتے ہیں ،اتوارکوپاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری پیغام میں تحریک انصاف کے ترجمان کاکہناتھاکہ پاکستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت کی امیدیں بھی عمران خان پر ہیں کہ وہ کتنے پیسے پاکستانیوں سے اکٹھے کر پائیں گے؟کیونکہ امپورٹڈ حکومت پر تو کوئی بھروسہ کرنے کو تیار ہی نہیں ہےباعزت حکومتیں تو صرف اسی بات پر مستعفی ہو جایا کرتی ہیں، لیکن یہ PDM حکومت ہے-