اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے پر پاک فوج سمیت تمام اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ’بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران مجھے کمراٹ میں پھنسے لوگوں بشمول طلب علموں کے حوالے سے معلوم ہوا‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی کمراٹ میں پھنسے لوگوں کا معاملہ میرے علم میں لایا گیا تو میں نے تمام تر وسائل استعمال کر کے انہیں ریسکیو کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’الحمداللہ کمراٹ میں پھنسے تمام سیاحوں اور طالب علموں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جس پر پاک آرمی سمیت تمام اہلکار شاباش کے مستحق ہیں‘۔
آج بلوچستان کےسیلاب زدہ علاقوں کےدورے کےدوران مجھےبتایا گیاکہ کمراٹ میں سیلاب میں پھنسے لوگوں بشمول طالبِعلموں کوالحمداللّہ نکال لیاہے۔کل جیسے ہی یہ میرے علم میں لایا گیاتو میں نےتمام تر وسائل استعمال کرکےانکے ریسکیو کی ہدایت کی۔اس کیلئےپاک آرمی سمیت تمام اہلکارشاباش کےمستحق ہیں pic.twitter.com/hxibzAd3pY
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 28, 2022









