راولپنڈی(ممتازنیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مخیر حضرات سے پر زوراپیل کی ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئیں،وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پاکستان آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں خیبرپوراور قمبرشہدادکوٹ کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آرمی چیف کاکہناتھاکہ میں چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کررہا ہوں،گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جبکہ آج میں سندھ آیا ہوں،یہاں بہت تباہی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پاکستان آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔اس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے ،لوگوں کو ریلیف دینے او ربحالی میں سال لگ جائیں گے۔ انہوں نے تمام پاکستانی مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے ان بھائیوں کی جو اس وقت بہت ہی مشکل حالات میں ہیں، ان کی مدد کریں،ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن فیڈرل گورنمنٹ، صوبائی گورنمنٹ اور آرمڈ فورسز کے وسائل محدود ہیں۔جنرل باجوہ نے کہاکہ ریسکیو آپریشن جو تقریباََ ختم ہو چکا ہےلیکن اب بحالی کا معاملہ ہے، جو بہت سال لے گا۔اس کے لئے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے۔دوست ممالک سے ہم نےبھی ہماری حکومت نے بھی درخواست کی ہے اور اُمیدہے کہ دوست ممالک تعاون کریں گے۔
Please donate as much as u can. if Army chief is calling for help there must be huge devastation which is beyond their capacity to recover
. pic.twitter.com/Rpcx1ROlm0— Abdul Hafeez (@Abhafeezmcsqau) August 28, 2022









