اسلام آباد(ممتاز نیوز )چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقار یربراہ راست نشر کرنےپرپیمرا کی پابندی کانوٹیفکیشن اگلی سماعت 5ستمبر تک معطل کردیا،پیر کو چیف جسٹس نے عمران خان کی طرف سے پابندی کانوٹیفکیشن چیلنج کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کرکے چیئرمین پیمرا اوراٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیا،چیئرمین پیمرا سے کہاگیاہے کہ وہ اگلی سماعت پر وضاحت کے لیے اپنے کسی افسر کونامز دکریں ،عدالت نے کہاکہ جب عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چل رہی تھی تو یہ پابندی لگانے کاکوئی جواز نہیں تھاجبکہ پیمرا کو ایساکوئی اختیار نہیں کہ وہ اس طرح کی پابندی لگا سکے۔
اسلام آبا دہائی کورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقاریرپرپابندی کانوٹیفکیشن معطل کردیا








