بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پخونخوا میں سیلاب زدگان کیلیے ’’فلڈ رپورٹنگ موبائل ایپلی کیشن‘‘ تیار

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختون خوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں متاثرین کی بروقت مدد کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق فلڈ رپورٹنگ موبائل ایپلی کیشن صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان کی خصوصی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے سیلاب زدگان دوائی یا خوراک جیسی ضروری مدد سے متعلق رپورٹ کر سکیں گے۔

صوبائی وزیر عاطف خان کے مطابق ایپ کے ذریعے اطلاع ملتے ہی متعلقہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اُسی وقت متاثرہ علاقے اور متاثرین میں فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے گی۔
ایپلی کیشن میں متاثرین تک ریلیف پہنچنے اور فیڈبیک کی نگرانی کا پورا نظام بنایا گیا ہے۔ موبائل ایپ کے ذریعے عوام حادثات کی نوعیت اور درکار مدد کی فوری رپورٹنگ کر سکیں گے۔