بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کے لئے کے پی حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک)جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جہانگیر ترین کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔