بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکہ برطانیہ کا پاکستان میں سیلابی صورت حال پر اظہار تشویش

 لندن(ممتازنیوز)پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر ملکہ برطانیہ بھی دل گرفتہ ہوگئیں اور انہوں نے اہم ترین پیغام جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ برطانیہ نے پاکستان میں سیلابی صورت حال پر صدر ممللکت عارف علوی کو خط لکھا۔
خط میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کیساتھ ہیں جو متاثر ہوئے ہیں۔
ملکہ برطانیہ نے کہا کہ ان خوفناک حالات سے نکلنے کیلئے برطانیہ پاکستان کےساتھ کھڑا ہے،ان سے بھی ہمدردی ہے جوبحالی کی کوششوں میں مدد کیلئےکام کر رہے ہیں۔