اسلام آباد(ممتازنیوز)خاتون صحافی نے دوران سفر ہراساں کرنے والے دو کارسواروں کوٹویٹ کے ذریعے گرفتارکروا دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی نیوز چینل سے وابستہ خاتون صحافی کو اسلام آباد میںایکسپریس وے پر دفتر آتے ہوئے راستے میں کار میں سواردونوجوان ہراساں کرتے رہے ،خاتون صحافی نے دفتر پہنچ کر اس حوالے سے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اسلام آبادپولیس اور دیگرمتعلقہ اداروں کو بھی ٹیگ کیا،خاتون صحافی کی اس ٹویٹ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔
اسلام آبادپولیس کی طرف سے کی گئی ٹویٹ میں کہاگیاکہ روڈ پر ہراسمنٹ سے متعلق خاتون شہری کی شکایت پر تھانہ وومن پولیس ٹیم نے فوراً مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ادھر اپنی ایک اورٹویٹ میں خاتون صحافی نے اسلام آبادپولیس کوسراہتے ہوئے لکھاکہ ایکسپریس وے پر گزشتہ روز دو لڑکوں نے ہراساں کیاشکایت درج کرانے پر میں اسلام آباد پولیس کی شکر گزار کہ ان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں لڑکوں کو گرفتار کیا اور فوری ایکشن لیا ایسے ہی شہریوں کا اعتماد بحال ہو گا ۔
روڈ پر ہراسمنٹ سے متعلق خاتون شہری کی شکایت پر تھانہ وومن پولیس ٹیم نے فوراً مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔#ICTP #OPS pic.twitter.com/s2CWciXtWg
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 29, 2022
ایکسپریس وے پر کل دو لڑکوں نے ہراساں کیاشکایت درج کرانے پر میں اسلام آباد پولیس کی شکر گزار کہ ان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں لڑکوں کو گرفتار کیا اور فوری ایکشن لیا ایسے ہی شہریوں کا اعتماد بہال ہو گا @ICT_Police @akbarnasirkhan @Islaamabad @syedmustafapsp pic.twitter.com/WNK6GEJFH5
— Isma Shaukat (@isma_shaukat) August 29, 2022









