بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا منحرف اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر اور قانونی ٹیم کو منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کا کہہ دیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، آخری حد تک جائوں گا ،اراکین کےلئے نوٹوں کی بوریاں کھول دی گئی ہیں ، سندھ کا پیسہ ان پر لگایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بلیک میل نہیں ہوں گا،َذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر کو قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے کی بھی ہدایت کردی۔