بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلی بار انسانی جسم میں ایک سے زیادہ جگر اُگانے کا تجربہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہر انسان کے جسم میں ایک جگر ہوتا ہے مگر سائنسدان اس کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں،سائنسدانوں کی جانب سے ایک نئے طریقہ علاج پر کام ہورہا ہے جس کے تحت انسانی جسم میں 5 جگر اگانے کی کوشش کی جائے گی، دنیا کے ایسے پہلے کلینکل ٹرائل میں ایک فرد کے جسم کے اندر ایک سے زیادہ جگر اگائے جائیں گے جو بعد میں مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کیے جائیں گے،اگر اس میں کامیابی حاصل ہوئی تو مستقبل میں مزید افراد پر اس کے تجربات کیے جائیں گے اور ماہرین کے خیال میں اس طریقہ علاج سے 6 ʼچھوٹے جگر اگائے جاسکتے ہیں۔