اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اقلیتی ڈاکٹر رکن رمیش کمار کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخی ،گالم گلوچ ،شہباز گل نے رمیش کمار کو سیاسی دلال قراردےدیا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر شہباز گل نے رمیش کمار کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کوئی ووٹ نہیں لیا بلکہ یہ تحریک انصاف کے اقلیتی ٹکٹ پر اسمبلی میں آئے تھے ،اب عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ، انہیں اگر کوئی شرم حیاء ہوتی تو پہلے خود استعفیٰ دیتے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ رمیش کمار کرپٹ آدمی ہیں ، جب میں پنجاب میں تھا تو یہ ایک جعلی دوائی کی رجسٹریشن کےلئے میرے پاس آئے ، میں نے انکار کیا اور وزیراعظم نے بھی انہیں شٹ اپ کال دی ،تاہم رمیش کمار نے اس الزام کی تردید کی،اس موقع پر دونوں کے درمیان تلخی بڑھی اور شہباز گل نے رمیش کمار کو”سیاسی دلا” قراردیا۔چینل کی طرف سےدونوں کے درمیان تلخ کلامی پر آواز بند کردی گئی تاہم اس دوران بھی شہباز گل رمیش کمار کو مسلسل برا بھلا کہتے رہے ۔
شہباز گل اور رمیش کمار میں تلخی ،معاون خصوصی نے اقلیتی رکن کو سیاسی دلال قراردےدیا








