facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائکہ اور میرے درمیان عمر کے فرق سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ارجن کپور

ممبئی(شوبز ڈیسک) مشہور بھارتی اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ ان کے اور ملائکہ اروڑہ کے درمیان عمر کے فرق سے ان دونوں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ بالی ووڈ ان جوڑیوں  میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا اور سرخیوں کا حصے بنے رہتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ  ان دونوں کے درمیان موجود عمر کے فرق کی ہے۔

جہاں ارجن کپور کنوارے اور کم عمر ہیں وہیں 48 سالہ اداکارہ ملائکہ کا ایک 20 سالہ بیٹا  ارحان خان بھی ہے اور وہ اپنے سابق شوہر بالی ووڈ کے مشہور اداکارہ ارباز خان سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔

Malaika Arora, Arjun Kapoor attend Chunky Pandey's party

حال ہی میں ارجن کپور کی نئی فلم ایک ویلن ریٹرنزریلیز ہوئی جبکہ گزشتہ دنوں اس جوڑی نے ایک دوست کی شادی میں بھی شرکت کی جس کے بعد سے یہ جوڑی خبروں میں ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ارجن کپور نے سوشل میڈیا ٹرولنگ، اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ تعلقات اور فلمی دنیا میں اب تک کے سفر پر کھل کر بات کی۔

Did Malaika Arora just wear a pendant with Arjun Kapoor and her initials on  it? - Movies News

ملائکہ اروڑہ سے تعلقات پر اس پر ارجن کپور کا کہنا ہے تھا کہ ’اگر میرے اور ملائکہ کے درمیان عمر کا فرق ہے تو ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمارے اردگرد کے لوگوں کو کوئی مسئلہ نہیں تو میرے لیے یہی کافی ہے‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’جو لوگ باہر کے ہیں اور اگر وہ کچھ الگ سوچتے ہیں تو ہم ان کا کچھ نہیں کر سکتے۔ ذہنیت کو بدلنا اتنا آسان نہیں، ملائکہ اور میں ایک دوسرےسے محبت کرتے ہیں اور اگر ہم کوئی مثال قائم کرتے ہیں تو میں اس سے خوش ہوں‘۔

ارجن کپور کا کہنا ہے کہ ہر ایک کا اپنا نظریہ ہوتا ہے لیکن اسے دوسروں پر مسلط نہیں کرنا چاہیے۔